ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن:حوثیوں کے لیے جاسوس ڈرون طیاروں کا ٹرک ضبط

یمن:حوثیوں کے لیے جاسوس ڈرون طیاروں کا ٹرک ضبط

Tue, 13 Dec 2016 11:52:03    S.O. News Service

صنعاء،12؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں ایک فوجی ذمے دار نے بتایا ہے کہ مارب صوبے میں فوجی پولیس نے مال لے جانے والے ایک ٹرک کو پکڑ لیا جس میں ڈورون جاسوس طیارے موجود تھے۔ "العربیہ" نیوز چینل کے مطابق یہ ٹرک حوثیوں کے واسطے ڈرون طیارے لے کر صنعاء جا رہا تھا۔ ذمے دار نے بتایا کہ "جاسوس" طیارے عسکری اہداف پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔اس سے قبل بھی فوجی حکام مارب میں متعدد مال بردار ٹرکوں کو پکڑ چکے ہیں جو حوثیوں اور ان کے حلیف معزول صدر علی عبداللہ صالح کی ہمنوا فورسز کے لیے ہتھیار اور جنگی ساز و سامان لے کر جا رہے ہوتے تھے۔اکثر بار یہ ٹرک سلطنت عمان کے ساتھ سرحد پر یمن کے انتہائی مشرقی صوبے المہرہ کی جانب سے آ رہے ہوتے تھے۔


Share: